بیشک دین کا احیاء اور اس کی نشرو اشاعت شریعت اسلامی کے ان اولین مقاصد اور عظیم اہداف میں سے ہے جس کے لیے انبیاء ؑ و رسل اور اولیاء حق کا ایک طویل سلسلہ جاری رہا اور حتمی مرتبت حضرت محمد ﷺکی رحلت کے بعد ان کے بارہویں جانشین کی غیبت کبریٰ کے دوران یہ ذمہ داری علماء دین کو سونپی گئی جنہوں نے اپنے ادوار میں اسے بطریق احسن انجام دیا۔ اور اسی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چند علماء کی سرپرستی میں ایک مئوسسہ خیریہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کےاہداف و مقاصد میں سے ایک احکام دین، صحیح عقائد اور اخلاق حسنہ کی نوجوان نسل کو تک رسائی ہے ۔ اور یہ ادارہ بھی انہیں کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔