ادارہ مصباح الہدیٰ کے اغراض و مقاصد
بیشک دین کا احیاء اور اس کی نشرو اشاعت شریعت اسلامی کے ان اولین مقاصد اور عظیم اہداف میں سے ہے جس کے لیے انبیاء ؑ و رسل اور اولیاء حق کا ایک طویل سلسلہ جاری رہا اور حتمی مرتبت حضرت محمد ﷺکی رحلت کے بعد ان کے بارہویں جانشین کی غیبت کبریٰ کے دوران یہ ذمہ داری علماء دین کو سونپی گئی جنہوں نے اپنے ادوار میں اسے بطریق احسن انجام دیا۔
اور اسی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چند علماء کی سرپرستی میں ایک مئوسسہ خیریہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کےاہداف و مقاصد میں سے ایک احکام دین، صحیح عقائد اور اخلاق حسنہ کی نوجوان نسل کو تک رسائی ہے ۔ اور یہ ادارہ بھی انہیں کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔
جس کے بہت سارے اغراض ومقاصد ہیں ۔
۱۔ ـ علاقے میں اسلامی مراکز {دینیات سینٹر} قائم کرنا اور اسی مرکز کے توسط سے اقدار اسلامی کا احیا کرنا، اسلامی نظام ِتعلیم و نصابِ تعلیم تدوین کرنا ۔
۲۔ تعلیمی تربیتی و فکری ٹی وی کیبل نیٹ ورک قائم کرنا تاکہ ہر گھر میں اسلامی تعلیم و تربیت کو آسانی سے پہنچا سکے۔
۳۔۔ہراسکول میں عقائد و احکامِ اسلامی پڑھانےکے لیے ٹیچر زتعینات کرنااور اسکولوں میں اقدار اسلامی کا احیاء کرنے کی کوشش کرنا۔
۴۔رسمی تعطیلات کے دوران دین شناسی شارٹ کورس کا انعقاد کرنااور علماء کرام کو تبلیغ پر ہر علاقوں میں بھیجنے کی کوشش کرنا ۔
۵۔ ثقافتِ اسلامی کا احیاءکرنا اور ثقافت اسلامی کے فوائد سے اور مغربی ثقافت کے نقصانات وضرر سےلوگوں کو آگاہ کرنا۔
ان تمام مقاصد میں کامیابی اس وقت ممکن ہےجب آپ مومنین ہمارے ساتھ تعاون کریں گے ۔
ایک مدرسہ کا سالانہ اخراجات 500 ڈالر ہے۔ ادارہ مصباح الہدیٰ اس وقت کئی مدارس کے سرپرستی کررہی ہے۔ ایک ٹی وی کیبل نیت ورک کا لاگت 5000 ڈالر ہے ۔ ا س وقت دو کیبل لائن کی اشد ضرورت ہے۔ہر لائن سے تین ہزار مومنین کے گھرانے استفادہ کریں گے۔
آپ تمام مخیّر حضرات سے گزراش کرتےہیں کہ اس کارِخیر (صدقہ جاریہ ) میں ہمارے ساتھ تعاون فرماکر اجرِعظیم حاصل کریں۔لہذا آئیے ہم سب مل کر اس ادارہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ ادارہ ہر لحاظ سے ہمارا دینی سہارا بنیں ۔جس کے توسط سے ہر محلے میں دینی مدرسہ ہو ،ہر بچہ دینaدار ہو، ہمارا معاشرہ اسلامی ہو، ہمارےا سکولوں کا سسٹم اسلامی ہو۔
تمام مومنین سے تکراراً دست بستہ عرض کرتے ہیں کہ اس شجرۃ طیبہ کی آبیاری کرنے کے لیے تعاون کریں انشاءاللہ یہ ادارہ پانچ سال میں دنیا کے بہترین اداروں میں شمار ہوگا۔