ادارہ مصباح الھدیٰ بلتستان

ترویج علوم آل محمد صلواۃ اللہ علیھم اجمعین

ترویج علوم آل محمد صلواۃ اللہ علیھم اجمعین

ادارہ مصباح الھدیٰ بلتستان

اغراض و مقاصد
علاقے میں دینیات سینٹرز کاقیام،مختلف شہروں، قصبوں میں لائبری قائم کرنا، سکولوں کے ایام تعطیلات میں دین شناسی شارٹ کورس کا انعقاد، سکول وکالجز میں معارف اسلامی کے لیے اساتید کا تقرر، اساتیدکی تربیت کرنا تاکہ وہ بہتر انداز میں بچوں کی تربیت کرسکے، مغربی تہزیب جو سکولوں میں رائج کرنے کی انتھک کوششیں ہورہی ہیں ان کا مقابلہ کرنا۔ اور اسلامی تہذیب معاشرہ و سکول و کالجوں میں رائج کرنا۔
ہم سب پر امر باالمعروف ونہی از منکر واجب ہے۔
آپ تمام سے دست بستہ عرض ہے کہ اس کارخیر میں ہمارے ساتھ تعاون فرماکر ہدف تک پہنچنے میں ہمارے ساتھ دیں

طبقه بندی موضوعی

مؤسسہ خیریہ البیان فاؤنڈیشن  کی علمی وسماجی خدمات

ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان مندرجہ ذیل تعلیمی خدمات  کےلیے وقف ہے۔ تعلیم کو عام کرنےکے لئے خاص طور پر غریب بچوں کے لئےاوردور دراز علاقوں میں  ہم خدمت کرتے ہیں۔ہمارے تعلیمی خدمات سے بچوں کی سکول میں کامیابی میں اضافہ، اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی اور معاشرے کی تعلیمی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

البیان فاؤنڈیشن بلتستان  کے کام کر نےکا طریقہ ،ہم یہ کاکیسے کرتے ہیں؟

پرائمری اسکول سپورٹ۔

 

ms bain

ہم مقامی عمائدین کے ساتھ مل کر تعلیمی کمیٹیاں بناتے ہیں جو استادوں کو بھرتی کرتی ہیں اور بچوں کو اسکول میں داخلہ دیتی ہیں۔مقامی لوگوں کے ساتھ تعاون سے محفوظ اور مستقل مالی امداد کی نشاندہی کی جاتی ہے جو تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے میں موثر رہے۔ اس طرح البیان فاؤنڈیشن بلتستان کے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ کامیابی سے جاری رہتا ہے۔

استاتذہ کی تنخواہوں، پروفیشنل ٹریننگ، طالبعلموں کی ٹیوشن، اسکول کی ضروریات کے سامان، یونیفارم اور اسکول میں ایک دوستانہ ماحول کو یقینی بنانے میں معاونت، سیکنڈری اسکول میں تعاون، کمرہ، بورڈ، گاڑی (پک اینڈ ڈراپ) اسکے علاوہ رہنمائی کا سلسلہ جار ی رکھنا، زندگی گزارنے کے ہنر سکھانا اورطالبعلموں کو مالی، تعلیمی اور معاشرتی  مدد فراہم کرنا تاکہ وہ پرائمری اسکول کے بعد تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

 

پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کی براہ راست معاونت

 

ps b

پرائمری اسکول کے سالانہ اخراجات تقریباً100ڈالر سالانہ ہیں، جو کہ ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں جووالدین کے لئے جسکی وجہ سے لڑکیوں کو اسکول سے باہر گھروں  یاکھیتوں میں کام کرنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

سیکنڈری اسکول، ہوسٹل اور ٹیوشن فیس تقریباً 120 ڈالر سالانہ ہے جو کہ اکثر اوقات والدین کے لئے بڑا بوجھ ہوتاہے۔اسکالر شپ کے حقداروں کا تعین، مالی حالات،تعلیمی قابلیت اور بچے کی معاشرے کی خدمت کے جذبے کو دیکھ کر کیاجاتا ہے۔ایک بار جو طالب علم منتخب ہو جاتے ہیں انکو ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان کے اسٹاف یا انٹرنشپ پرآئے ہوئے حضرات سے رابطہ کروا دیاجاتا ہے جو کہ رہنمائی کے ساتھ ساتھ ماہانہ جائزہ بھی لیتے ہیں۔ ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان نہ صرف تعلیمی میدان میں مدد کرتی ہے بلکہ زندگی کے امور پر ورکشاپ کرواتی ہے جیسا کہ صفائی،غذایت اور تعلیمی، مہارتیں وغیرہ۔

 

پری اسکول   (بچپنے میں تعلیم)

 

msp bn

bfbfh

گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں زیادہ تر بچے اسکول اس وقت تک شروع نہیں کرتے جب تک  کہ وہ 7سال کے نہیں ہو جاتے،ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان ایسے علاقوں میں خدمت انجام دے رہی ہے جہاں زیادہ تر لوگ ان پڑھ ہیں،  جس کے نتیجے میں 7 سال کابچہ جب کسی بغیر بنیاد کےتعلیم شروع کرتا ہے تو ایسے صورت حال تباہ کن ہو سکتی ہے۔ والدین بیٹے اور بیٹیوں کی اسکول کے پہلے دن ہی حوصلہ شکنی کرتی ہیں جب اکثر اوقات انکی اور انکے اساتذہ کی زبان ایک نہیں ہوتی.یہ بنیادی سال آگے آنےوالی کامیابی کے لئے بہت مہم ہیں پرائمری اسکول اور اسکے بعد کے سالوں کے لئے۔البیان فاؤنڈیشن بلتستان اسکول جانے سے پہلے 4سال سے 7 سال کے بچوں کو بنیادی زبان،معاشرتی آداب اور سیکھنے کے رسمی ہنر سکھاتی ہے تاکہ بچہ پرائمری اسکول میں کامیاب ہو سکے۔

 

اساتذہ کی پروفیشنل ٹریننگ۔

 

TT abf

بچوں کو دی جانے والی تعلیم کا معیار انکے اساتذہ پر منحصر ہے۔ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان  معاشرے کے ساتھ کام کرتی ہے تاکہ اساتذہ کو پروفیشنل ٹریننگ کے مواقع میسرآیئں.اسکی مثالیں اسطرح ہیں: اساتذہ کو فنڈ دینا تاکہ وہ قریبی شہروں میں سفر کرسکیں اور اچھے معیار کی ورکشاپ میں شرکت کر سکیں.یا پھر پروفیشنل ٹرینر کو دور دراز علاقوں میں لانا اور وہاں ورکشاپ منعقد کروانا۔اچھے تربیت یافتہ  اساتذہ اسکولوں میں زیادہ داخلے اور کامیابی کا سبب بنتے ہیں۔

 

ٹیوشن پروگرام۔

MS vfv

ps mb

 معاشرے میں ہم  جنکی ہم خدمت کرتے ہیں انکو اکثر اضافی مدد کی ضرورت ہوتی ہے اسکول میں کامیابی کے

لئےادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان مقامی انجمنوں، اساتذہ اور والدین کے ساتھ کام کرتی ہے اور ٹیوشن پروگرامات کی صورت میں اضافی مددفراہم کرتی ہے۔البیان فاؤنڈیشن بلتستان کے ٹیوشن پروگرام کی وجہ سے ایسے طالبعلموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو چھٹی جماعت سےاوپر ہیں۔

 

معاشرتی لائبریری سینٹر و کمپیوٹر سینٹر۔

AC ABFB

lr abfb

ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان کی نگاہ میں لائبریری صرف کتابوں کے لئے بلڈنگ بنانے کا نام نہیں ہے۔ لائبریریز ایک بہت مضبوط کمیونٹی سینٹر ہو سکتی ہیں جسکے پس پردہ سیکھنے کا عامل موجود ہو۔لائبریری معاشرے کے لیے کئے جانے والے تعلیمی اقدامات کا بنیادی حصہ ہیں۔ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان  کمیونٹی لائبریریز کے قیام میں مدد فراہم کرتی ہے تعلیمی ورکشاپ، ٹیوشن پروگرام اور دیگر ہنر مندانہ ٹریننگ کے ذریعے۔

 

 تعلیم  بالغاں۔

 

sms abfb

mb abfb

ہمارے معاشرے میں ماؤں کا خواب ہوتا ہے کہ وہ پڑھ لکھ سکیں۔ البیان فاؤنڈیشن بلتستان انکے اس خواب کو پورا کرنے میں مدد کرتی ہے۔مائیں چاہتی ہیں کہ اپنے بچوں کی انکے ہوم ورک میں مدد کریں یا کم از کم اپنا نام لکھ سکیں۔ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان  ایسےسینٹرز کے قیام میں مدد دیتی ہے اور فنڈ فراہم کرتی ہے۔ ٹرینرز کے لئے خصوصی طور پرمواد فراہم کرتی ہے۔ بہت سارے سینٹر جو اس سلسلے میں بناۓ گئے ہیں وہ ابتدائی اسکول اور بچوں کی جلد تعلیم کے سلسلے والے اقدامات اور ماؤں کی درخواست پر بناۓ ہیں۔

 

خصوصی تعلیمی پروگرام۔

 

mb bg

md abfb

 

پاکستان کے دور  دراز  دیہاتوں میں وہ لوگ جنکی خصوصی ضروریات ہیں، چاہے وہ کسی خاص جسمانی معذوری کی وجہ سےہوں یا پھر وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے خاندان پر دباؤ کی صورت میں بچوں خاص طور پر لڑکیوں کوگھر پر رکھا جاتاہے تاکہ وہ ایسے افراد کی مدد کر سکیں جنکی خصوصی ضروریات ہیں یا پھر خود ان میں ایسا کوئی عذر پایا جاتا ہے جو تعلیم کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان ایسے خاندانوں کی مدد کرتی ہے جنکی خصوصی ضروریات ہیں تاکہ وہ اپنا معیار زندگی بہتر بنا سکیں اور تعلیم تک رسائی حاصل کرسکیں۔

 

صحت عامہ کے اقدامات۔

 

abfb sd

 

mc abfb

ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان ایسے معاشروں کی خدمت کرتی ہیں جہاں بچوں اور خواتین کے لئے بہت کم یا کوئی بھی مواقع نہیں ہیں جسکی وجہ سے دوران زچگی بچوں کی اموات میں کمی آئی ہے۔البیان فاؤنڈیشن بلتستان کے صحت عامہ کے اقدامات کے مثبت اثر رہے ہیں۔ ہمارے صحت عامہ کا پروگرام مقامی رہنماوں چاہے وہ دائیاں ہوں، اساتذہ یا مقامی مذہبی رہنما ان کو اس موضوع پر تعلیم فراہم کرتا ہے تاکہ معاشرے میں صحت مندانہ امور کو فروغ دیا جا سکے۔یہ مشتمل ہوتا ہے ان کی ٹریننگ پر،صاف پانی،غذایت، بیماریوں  سے بچاؤ اور زچہ اور بچہ کی صحت کے امورپردائیوں کے ساتھ کام کر کے ادارہ البیان فاؤنڈیشن بلتستان ہر بچے اور عورت تک صحت عامہ کی رسائی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں ان معاشروں  میں جہاں ہم کام کرتے ہیں۔